اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جمعہ کی نماز کے بعد مسجد فَگّہ میں خطاب کرتے ہوئے شیخ سنوسی عبدالقادر نے دنیا کی موجودہ صورتحال، مسلمانوں کے حالات اور وقت کے بدلتے تقاضوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے بالخصوص شیخ ابراہیم زکزاکی کے شاگردوں اور پیروکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دین الٰہی کے نفاذ اور اسلامی اقدار کی سربلندی کے خواہاں ہیں، انہیں حق اور اپنے اسلامی مقاصد کی راہ میں بھرپور جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی طاقت کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وسیع پروپیگنڈا اور برتری کے دعوے زمینی حقائق کو چھپا نہیں سکتے اور ان کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہو چکی ہیں۔
شیخ سنوسی عبدالقادر نے کہا کہ دنیا کے حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، اس لیے اہل ایمان کو آگاہی، صبر اور استقامت کے ساتھ مناسب وقت پر اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
خطاب کے بعد شرکا نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یمنی عوام کی فتح کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور امریکا و سعودی عرب کے مقابلے میں یمنی عوام کی مزاحمت اور استقامت کی حمایت کی۔
مراسم کے اختتام پر علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور تحریک اسلامی کے تمام پیروکاروں کے لیے بھی دعا کی گئی اور ان کی کامیابی، فتح اور سربلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
آپ کا تبصرہ